سندھ ہر لحاظ سے کرپٹ ترین صوبہ ہے ،سپریم کورٹ کے سکھر پریس کلب اراضی سے متعلق کیس میں ریمارکس

سندھ ہر لحاظ سے کرپٹ ترین صوبہ ہے ،سپریم کورٹ کے سکھر پریس کلب اراضی سے متعلق ...
سندھ ہر لحاظ سے کرپٹ ترین صوبہ ہے ،سپریم کورٹ کے سکھر پریس کلب اراضی سے متعلق کیس میں ریمارکس

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکھرپریس کلب اراضی سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سندھ ہر لحاط سے کرپٹ ترین صوبہ ہے ،سکھر والوں کے پاس پینے کیلئے پانی نہ واش روم ،لاڑکانہ میں ایچ آئی وی نے براحال کریاکوئی پوچھنے والا نہیں ،دیکھتے دیکھتے پورالاڑکانہ ایچ آئی وی پوزٹیوہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں سکھر پریس کلب اراضی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ بری طرح کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے،بجٹ کاا یک پیسہ بھی سندھ میں خرچ نہیںہوا،سپریم کورٹ کے جج نے ریمارکس دیئے کہ لاڑکانہ میں ایچ آئی وی نے براحال کریاکوئی پوچھنے والا نہیں ،اب یہ اتنا بڑھے گا پورالاڑکانہ اس کی لپیٹ میں آجائے گا،جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ لوگوں کو پانی میسر نہیں اوررات کو بجلی بغیر سوتے ہیں ،عدالت نے فریقین کو 2 ہفتے میں معاملہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد