شہباز شریف کی تقریر سے عمران نیازی اور ان کے کرائے کے ترجمان کی چیخیں نکل گئیں: رانا ثناءاللہ

شہباز شریف کی تقریر سے عمران نیازی اور ان کے کرائے کے ترجمان کی چیخیں نکل ...
شہباز شریف کی تقریر سے عمران نیازی اور ان کے کرائے کے ترجمان کی چیخیں نکل گئیں: رانا ثناءاللہ

  


فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی تقریر نے عمران نیازی اور ان کے کرائے کے ترجمانوں کی چیخیں نکال دی ہیں اور فردوس امجد باجی آپ اپنے نئے باس کی نالائقی سے کنفیوژ ہو چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللہ نے فردوس عاشق اعوان کی گزشتہ روز کی گئی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کا خوف فردوس امجد کے چہرے سے عیاں ہے ، فردوس امجد باجی اپنے نئے باس کی نالائقی سے کنفیوژ ہو چکی ہیں، آپ کو لیڈر، پارٹی اور نظریہ تبدیل کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ فردوس امجد اعوان باجی! شہباز شریف کی بجٹ تقریر کے بعد آپ کے گھبرانے کا وقت آ چکا ہے ، عوام کی چیخیں نکالنے کی خواہشمند ووٹ چور حکومت کی چیخیں نکل رہی ہیں، آپ جھوٹی پریس کانفرنس کر لیں، عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہو گا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /فیصل آباد