قبائلی اضلاع کی ترقی وزیراعظم کی ترجیح ہے جس کیلئے 10 سال کاترقیاتی پروگرام بنایا ہے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

قبائلی اضلاع کی ترقی وزیراعظم کی ترجیح ہے جس کیلئے 10 سال کاترقیاتی پروگرام ...
قبائلی اضلاع کی ترقی وزیراعظم کی ترجیح ہے جس کیلئے 10 سال کاترقیاتی پروگرام بنایا ہے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

  


پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قبائلی اضلاع کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور قبائلی اضلاع کی تعمیر و ترقی کیلئے 10 سال کا ترقیاتی پروگرام بنایا ہے، فاٹا کا انضمام میرے اور حکومت کیلئے بڑا چیلنج تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے انصاف روزگار سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے پی ٹی آئی حکومت آئی، قبائلی اضلاع کی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں، قبائلی اضلاع کیلئے لیویز اور خاصہ دار فورس کا مسئلہ حل کر لیا ہے ، وزیراعظم عمران خان قبالی اضلاع کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں جن کی تعمیر و ترقی کیلئے 10 سال کا ترقیاتی پروگرام بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا فاٹا کا انضمام وزیراعظم کی ترجیح تھی جبکہ یہ عمل میرے اور حکومت کیلئے بڑا چیلنج تھا جسے مکمل کیا گیا اور اب فاٹا کی ترقی کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جاری کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس وقت کئی مسائل کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود انصاف روزگار سکیم کیلئے ایک ارب کا فنڈ مختص کیا ہے، وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے اہل درخواست دہندگان کو قرضوں کی منظوری کے کاغذات دئیے۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور