حکومت کے اتحادیوں سے رابطے میں ہیں،پوری کوشش ہے عوام دشمن بجٹ منظورنہ ہو،آصف زرداری

حکومت کے اتحادیوں سے رابطے میں ہیں،پوری کوشش ہے عوام دشمن بجٹ منظورنہ ہو،آصف ...
حکومت کے اتحادیوں سے رابطے میں ہیں،پوری کوشش ہے عوام دشمن بجٹ منظورنہ ہو،آصف زرداری

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہم حکومت کے اتحادیوں سے رابطے میں ہیں،پوری کوشش ہے عوام دشمن بجٹ منظورنہ ہو،

تفصیلات کے مطابق سابق صدر نے قومی اسمبلی سے رووانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپیکرکمزورہیں ،بیچارے کے پاس پورااختیارنہیں،اے پی سی میں سب کےساتھ مل کرفیصلہ کریں گے،میری نظر میں حکومت کو جانا چاہئے،انہوں نے کہا کہ اگلی حکومت کس کی ہوگی اس پرغورکرناہوگا،سابق صدر نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کوہٹانے کیلئے بات چیت جاری ہے،80 سالہ شخص کوہتھکڑیوں میں لائے ہیں،آصف زرداری نے کہا کہ باہرسے آئے مشیرخزانہ کوکچھ اندازہ ہی نہیں،ہم نے بجٹ کی مذمت کی ہے،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے دباؤڈالاتوپروڈکشن آرڈرجاری ہوا،سپیکراورچیئرمین انسانی حقوق کوخط لکھا،انہوں نے کہا کہ ہاؤس مکمل نہیں ہوگا تویہ دھاندلی ہوگی،ہم حکومت کے اتحادیوں سے رابطے میں ہیں،پوری کوشش ہے عوام دشمن بجٹ منظورنہ ہو۔

سابق صدر نے کہا کہ بجٹ نے افراتفری مچادی ہے ،اس طرح ملک نہیں چلتے،آخر ہم نے ہی ملک سنبھالنا ہے،ملک ان سے نہیں سنبھلنا، ہمیں فکررہتی ہے،انہوں نے کہا کہ ان تمام امور پر کل جماعتی کانفرنس ہونی چاہئے،سیاسی اداکار ہاتھ ہلا کربکواس کرتے رہتے ہیں، ہماری سیاسی تحریک نہیں چلے گی تو پھرکوئی دوسری آئےگی،انہوںنے کہا کہ حکومت چیئرمین نیب کوبلیک میل کررہی ہے،ایسی معاشی پالیسیوں سے ملک نہیں چلتے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد