برطانوی شہزادہ ہیری کو غدار کہنے والے طالبعلم کو سخت سزا مل گئی

برطانوی شہزادہ ہیری کو غدار کہنے والے طالبعلم کو سخت سزا مل گئی
برطانوی شہزادہ ہیری کو غدار کہنے والے طالبعلم کو سخت سزا مل گئی

  


لندن(آئی این پی) برطانوی شہزادے ہیری کو غدار کہنے اور لوگوں کو اسے قتل کرنے کیلئے اکسانے پر یونیورسٹی کے ایک طالب علم کو چار سال اور تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مائیکل نامی 19سالہ لڑکے نے سوشل میڈیا پر شہزادے کی ایک تصویر لگائی تھی جس میں ہیری پر پستول تان رکھا تھا۔پوسٹ میں شہزادے کو غدار کہا گیا اور لکھا کہ اسے قتل کردینا چاہیے۔ مذکورہ واقعہ برطانوی شاہی جوڑے کی شادی سے ایک ماہ بعد پیش آیا تھا۔جج نے پولینڈ کی شہریت رکھنے والے ملزم کو دہشت گردی فروغ دینے کے الزام میں جیل بھیج دیا ہے۔

لڑکے نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ اس نے پانچ ایسی پوسٹیں لگائیں جو تخریب کاری میں مددگار ثابت ہوسکتی تھیں۔جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لگائی کی تصاویر سے بالکل عیاں تھا کہ ملزم تخریب کاری پھیلانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

پوسٹ کیا گیا مواد اس بات کی نشاندہی کرتا تھا کہ ملزم نا صرف شدت پسند نظریات رکھتا ہے بلکہ دیگر افراد کو بھی اس جانب مائل کر رہا ہے۔ عدالت نے طالب علم کے ایک دوست کو بھی معاونت کرنے کے جرم میں 18 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

مزید : برطانیہ