نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت ،خواجہ حارث نے ڈاکٹر عاصم اور پرویز مشرف کیس کا حوالہ دیدیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران خواجہ حارث نے ڈاکٹر عاصم اور پرویز مشرف کیس کا حوالہ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلا م آباد میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوںپر درخواست ضمانت کی سماعت کررہا ہے ،نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے ڈاکٹر عاصم اور پرویز مشرف کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کیس میں میڈیکل گراﺅنڈ پر ضمانت ملی،علاج کیلئے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے بھی نکالا گیا،نوازشریف کو علاج کیلئے باہر جانے کیلئے خواجہ حارث نے مشرف کیس کابھی حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پرویز مشرف کانام بیرون ملک علاج کیلئے ای سی ایل سے نکالا گیا ۔
جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا نوازشریف کانام ای سی ایل میں ہے،خواجہ حارث نے کہاکہ جی میراخیال ہے جب برطانیہ سے واپس آئے تو نام ای سی ایل پر ڈالا گیا،ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے الگ سے سماعت ہوگی ۔