پنجاب پولیس کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟ ایسی خوشخبری آ گئی کہ ہر اہلکار جھوم اٹھے

پنجاب پولیس کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟ ایسی خوشخبری آ گئی کہ ...
پنجاب پولیس کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟ ایسی خوشخبری آ گئی کہ ہر اہلکار جھوم اٹھے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس کیلئے خوشخبری ہے کہ پنجاب حکومت نے پولیس کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی منظوری موجودہ بجٹ میں ہی لی جائے گی اور مرحلہ وار اضافہ عمل میں لایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس کی طرف سے یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ان کی تنخواہیں خیبرپختونخواہ پولیس کے برابر کی جائیں جس پر آج آئی جی پنجاب، وزیر خزانہ، وزیر قانون راجہ بشارت، اور دیگر ہوم ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران کا کمیٹی روم پنجاب اسمبلی میں اجلاس ہوا جس میں پنجاب پولیس کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری موجودہ بجٹ میں ہی لی جائے گی جس کے بعد یکم جولائی سے دسمبر2019ءتک تنخواہوں میں 80 فیصد اضافہ کیا جائے گا جبکہ جنوری سے جون 2020ءتک مزید 20 فیصد اضافی تنخواہ دی جائے گی۔ پنجاب پولیس کے گریڈ 1 سے گریڈ 22 تک تمام افراد اس اضافے سے مستفید ہوں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور