نواز شریف سے اہلخانہ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی  

نواز شریف سے اہلخانہ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی  
نواز شریف سے اہلخانہ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی  

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف سے اہلخانہ سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی  ۔

نجی ٹی وی چینل  کے لیگی ذرائع کے مطابق نوازشریف سے خاندان کے چند افراد نے دو گھنٹے طویل ملاقات کی جس دوران نوازشریف کی صحت اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا  جبکہ لیگی قیادت کو ملاقات کی اجازت نہ دیئے جانے پر سابق وزیراعظم نے تشویش کا اظہار کیا۔ لیگی ذرائع نے مزید بتایا کہ  ملاقات کے دوران شہبازشریف نے اپوزیشن قیادت سے ملاقاتوں اور اے پی سی کے بارے میں بریفنگ دی اور بجٹ کارروائی کے بارے میں آگاہ کیا، شہبازشریف کا کہنا تھاکہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کی صف بندی سے پریشان ہے جبکہ نوازشریف نے شہبازشریف کی بجٹ تقریر کو سراہتے ہوئے کہا کہ تقریر کی دھوم مچی ہوئی ہے اور اے پی سی کے بارے میں تمام اختیارات شہبازشریف کو سونپ دیئے اور ہدایت کی کہ حکومت کو ٹف ٹائم دیں۔

ملاقات کے دوران مریم نواز نے اپنے والد کو عوامی رابطہ مہم پر بریفنگ دی جس پر نوازشریف نے تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے مریم اور شہبازشریف کو آپس میں مشاور ت کی ہدایت کردی۔

مزید : قومی