پاکستان کے نامور گلوکار ابرار الحق جمعہ 21 جون کو جدہ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے

پاکستان کے نامور گلوکار ابرار الحق جمعہ 21 جون کو جدہ میں اپنے فن کا مظاہرہ ...
پاکستان کے نامور گلوکار ابرار الحق جمعہ 21 جون کو جدہ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ( محمد اکرم اسد ) پاکستان کے نامور گلوکار ابرار الحق جمعہ 21 جون کو جدہ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے ۔سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ایشیاء  فیسٹول کے انعقاد  جو موسم جدہ کے تحت ہورہا ہے میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے ہندوستان اور پاکستانی فنکار حصہ لینگے ۔یہ فیسٹول تین روز جاری رہے گا۔ 21 جون کو ابرار الحق اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔فیسٹول میں بچوں اور شرکت کرنے والوں کیلئے کھانے پینے اور کھیل کے اسٹال لگائے گئے ہیں ۔ داخلہ بذریعہ ٹکٹ ہوگا۔ یہ پہلی دفعہ کے سعودی حکومتی ادارے نے فنکاروں کو ویزے فراہم کئے ہیں تاکہ یہاں رہنے والے ایشیاء سے تعلق رکھنے والے اور انکے اہل خانہ لطف اندوز ہوسکیں ۔پاکستانی کمیونٹی نے خادم الجرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان  کا شکریہ ادا کہ وہ تارکین وطن کی تفریح کیلئے بھی بھرپور تعاون کرتے ہی  ۔

مزید :

عرب دنیا -