”مہوش حیات سے تمغہ امتیاز واپس لو“ اداکارہ کے نئے آئٹم سانگ نے پاکستانیوں کو آگ بگولہ کر دیا

”مہوش حیات سے تمغہ امتیاز واپس لو“ اداکارہ کے نئے آئٹم سانگ نے پاکستانیوں ...
”مہوش حیات سے تمغہ امتیاز واپس لو“ اداکارہ کے نئے آئٹم سانگ نے پاکستانیوں کو آگ بگولہ کر دیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا نیا آئٹم سانگ منظرعام پر آتے ہی پاکستانیوں نے انہیں دیا گیا تمغہ امتیاز واپس لینے کا مطالبہ شروع کر دیا ہے۔

مہوش حیات کا نیا آئٹم سانگ ’گینگسٹر گڑیا‘ مبینہ نازیبا مناظر کے باعث تنقید کی زد میں ہے اور سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا ہے۔ یہ آئٹم سانگ اداکارہ میرا کی فلم ’باجی‘ کیلئے فلمایا گیا ہے جس کی ویڈیو میں مہوش حیات نے اپنے ڈانس کے جوہر دکھائے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس آئٹم سانگ پر خوب تنقید کی جا رہی ہے جن میں سے اکثریت نے انہیں دیا گیا تمغہ امتیاز واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا ہے ”بڑے احترام سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ ہماری ثقافت نہیں ہے، اور یہ سب کرتے ہوئے ہم اچھے بھی نہیں لگتے۔ مہوش نے بہت اچھا کیا ہے اور اس سے بھی کہیں زیادہ بہتر کر سکتی ہے۔“

ایک صارف نے کہا ”اس طرح کے گانوں کا ہماری ثقافت کیساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہیں یہ فحاشی دکھانے کے بجائے کچھ نیا اور اچھا کرنا چاہئے۔“

ایک صارف کا کہنا تھا ”ہمیں اس طرح کے فحش مواد کو پسند اور پھیلانا نہیں چاہئے، شرم کریں۔“

ایک صارف نے لکھا ”دکھ ہوا دیکھ کر، میں کسی کو جج نہیں کر رہا لیکن ہمیں اس طرح کے فحش مواد کی حمایت نہیں کرنی چاہئے، پیمرا کو اس پر پابندی عائد کرنی چاہئے“

ایک صارف نے کہا ”کاش میں یہ سب دیکھنے سے پہلے خود کو گولی مار لیتا“

ایک صارف کا کہنا تھا ”پتہ نہیں کیا کہنا چاہئے کیا نہیں۔ ہمیں تو بس اتنا پتا ہے کہ ذاتی طور پر آپ کچھ بھی کریں مگر ایسے پلیٹ فارم پر آپ پاکستانی قوم کی ترجمانی کر رہی ہیں۔ اور میرے خیال سے یہ ہماری روایات نہیں ہیں۔ باقی حمزہ علی عباسی نے بہت واضح طور پر سب کچھ بتا دیا ہے“

ایک صارف نے  کہا ”برائے مہربانی اس پر پابندی لگائی جائے“

ضرور پڑھیں: ڈالر سستا ہو گیا

ایک اور صارف نے لکھا ”میں حمزہ علی عباسی کے بیان سے مکمل اتفاق کرتا ہوں، یہ آئٹم سانگ باقی سب بھی سراسر بکواس ہیں اور میرے خیال سے یہ بھول گئے ہیں کہ یہ مسلمان ہیں، ہمیں تو انہیں سراہنا بھی نہیں چاہئے تاکہ انہیں احساس ہو کہ یہ جو کچھ بھی کر رہے ہیں وہ اور کچھ نہیں بلکہ صرف دکھاوا ہے“

ایک صارف کا کہنا تھا ”حمزہ علی عباسی نے کہا کہ آئٹم نمبرز مت کرو۔۔۔ یہ گندگی ہے۔۔۔ دوسری جانب مہوش حیات کہہ ریہ ہے، انتظار کرو اور دیکھو۔۔۔“

ایک صارف نے لکھا ”پاگل کی بچی کو ناجانے تمغہ امتیاز کس پٹھے نے دیدیا، اس کے بعد تو نشان حیدر دینا چاہئے“

ایک صارف نے کہا ”تمغہ امتیاز ابدی نیند سو جاﺅ“

ایک صارف نے لکھا ”تمغہ امتیاز کا جنازہ نکال دیا“

ایک صارف کا کہنا تھا ”تمغہ بے غیرتی کیلئے اگلی بار ان کو منتخب کیا گیا ہے“

ایک اور صارف نے لکھا ”صحیح تمغہ ملا ہے بالی ووڈ کو متعارف کرانے اور عزت فروخت کرنے کا“

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح