سلمیٰ سیم ایونٹس کی طرف سے شارجہ میں ”جشن عید“ ، ”ڈینیوب میوزک“ اور ”مستی دھوم“ کا انعقاد

سلمیٰ سیم ایونٹس کی طرف سے شارجہ میں ”جشن عید“ ، ”ڈینیوب میوزک“ اور ”مستی ...
سلمیٰ سیم ایونٹس کی طرف سے شارجہ میں ”جشن عید“ ، ”ڈینیوب میوزک“ اور ”مستی دھوم“ کا انعقاد

  


دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے ایونٹ ہال میں گزشتہ دنوں سلمیٰ سیم ایونٹس کی جانب سے ”جشن عید، ڈینیوب میوزک، مستی دھوم اور فیشن شو“ ایک ساتھ انعقاد پذیر ہوئے جس میں مختلف طبقہ فکر کے لوگوں خاص طور پر فیملیز نے بھی شرکت کی۔

اس رنگا رنگ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری غلام مصطفی مغل اور پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین تھے جبکہ چیف گیسٹ کی حیثیت سے یعقوب موسیٰ، یعقوب ہلالی اور مان دعا نے شرکت کی۔

عید الفطر کے موقع پر عید ملن اور جشن عید کی تقریب میں مختلف النوع پروگرام پیش کئے گئے جس میں فیشن شو، میوزک مستی، ڈانس اور گانوں کی لائیو پرفارمنس تھی۔ ایونٹ میں پاکستانی کمیونٹی کے سید شرافت علی شاہ، میاں منیر ہانس، عاصم ملک اور دیگر بہت سے لوگ موجود تھے۔ ایک سنگر سونیا مجید نے اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کی جبکہ انہیں اچھی پرفارمنس پر ایک تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا۔

ایونٹ کے آغاز میں پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے جنرل سیکرٹری چودھری افتخار احمد نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ایونٹ کا مقصد بیان کیا۔ ایونٹ کے ہوسٹ مسٹر امجد اور کرن سنگیتا تھے۔ اس موقع پر بھارتی فنکاروں نے سٹیج پر لائیو ڈانس پیش کیا اور شرکائے تقریب سے داد و تحسین حاصل کی۔ پاکستان سوشل سنٹر شارجہ اور سلمیٰ سیم ایونٹس کی طرف سے مدثر چودھری، زیدی، کنول سیٹھی او راپرنا باجپائی کو اچھی پرفارمنس پر ایوارڈ بھی دئیے گئے۔

پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں منعقدہ تقریب میں مختلف قسم کے سٹال بھی لگائے گئے تھے جہاں سے لوگوں نے خریداری بھی کی اور اشیائے خوردونوش سے بھی محظوظ ہوئے۔ ایونٹ کی منیجر سلمیٰ سیم نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تفریح طبع کے لئے اس طرح کے رنگا رنگ پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ پردیس میں رہنے والے اپنے آپ کو وطن سے دور تصور نہ کریں۔ سلمیٰ سیم نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اس طرح کے ایونٹ آرگنائز کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

ضرور پڑھیں: ڈالر مہنگا ہو گیا

مزید : عرب دنیا