”شہباز شریف کے اس کام کے بعد فردوس عاشق اعوان باجی کے رونے کا وقت آگیا “راناثنا اللہ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات پر تنقید

”شہباز شریف کے اس کام کے بعد فردوس عاشق اعوان باجی کے رونے کا وقت آگیا ...
”شہباز شریف کے اس کام کے بعد فردوس عاشق اعوان باجی کے رونے کا وقت آگیا “راناثنا اللہ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات پر تنقید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے معاون خصوصی برائے اطلاعات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان باجی شہباز شریف کی بجٹ تقریر کے بعد آپ کے گھبرانے کا وقت آچکا ہے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی بجٹ تقریر نے عمران نیازی اور ان کے کرائے کے ترجمانوں کی چیخیں نکال دی ہیں، عوام کی چیخیں نکالنے کی خواہش مند ووٹ چور حکومت کی خود اپنی چیخیں نکل رہی ہیں۔
فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ فردوس امجد باجی آپ اپنے نئے باس کی نالائقی سے کنفیوژ ہوچکی ہیں، آپ کو لیڈر، پارٹی اور نظریہ تبدیل کرنا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کا خوف آپ کے چہرے پر عیاں ہے۔

مزید :

قومی -