ڈاکٹر سید منصور سرور انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر سید منصور سرور انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور کے وائس ...
ڈاکٹر سید منصور سرور انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر مقرر

  


لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی آف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (پی یو سی آئی ٹی)کے سابق پرنسپل ڈاکٹر سید منصور سرور کو انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر کے طور پر مقرر کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ڈاکٹر سید منصور سرور کی تقرری کی منظوری دے دی۔

پاکستان کے تعلیمی نظام کا یہ المیہ ہے کہ یہاں اعلیٰ سطح کی تقرریاں میرٹ اور قابلیت کی بنا نہیں بلکہ اقراءپروری کے تحت کی جاتی ہیں۔ جس کے پیچھے کئی سیاسی عوامل بھی کار فرما ہوتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان کا تعلیمی نظام ترقی کی بجائے پستی کی طرف جا رہا ہے۔

یہ نئے پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ پاکستان کا تعلیمی نظام بہتری کی طرف جاتا دکھائی دے رہا ہے۔جس میں افسران اور اساتذہ کو مخص منظور نظر ہونے کے ناطے عہدے نہیں دیے جائیں گے ۔ اس کے پیش نظر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ڈاکٹر سید منصور سرور کی تقرری کی منظوری دے دی۔

ڈاکٹر سرور نے آﺅوا سٹیٹ یونیورسٹی سے 1985 کمپیوٹر انجینئرنگ میں ماسٹر جبکہ 1988پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ان کے پاس امریکہ ،کویت اور پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں 31سال کا تجربہ ہے۔ جس میں انہوں نے چارسال یونیورسٹی آف پورٹ لینڈ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے فرائض بھی انجام دیے۔ نیز وہ LUMS میں کمپیوٹر سائنس کے پروفیسر اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ بھی رہ چکے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور