سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کا مذاق بن گیا، پاکستانیوں نے ایسی ایسی باتیں کہہ دیں کہ ہنسی نہ رکے

سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کا مذاق بن گیا، پاکستانیوں نے ایسی ایسی ...
سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کا مذاق بن گیا، پاکستانیوں نے ایسی ایسی باتیں کہہ دیں کہ ہنسی نہ رکے

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان گاہے اپنی تحریر و تقریر میں ایسی غلطی کر جاتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر ان کا مذاق بن جاتا ہے۔ اب ایک بار پھر انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر لیجنڈ بنگالی شاعر رابندر ناتھ ٹیگور کی ایک کہاوت کو خلیل جبران سے منسوب کر دیا ہے۔اس کہاوت میں رابندرناتھ ٹیگور نے کہا تھا کہ ”میں سویا اور میں نے خواب میں دیکھا کہ زندگی ہر قدم خوشی ہے۔ میں جاگا اور میں نے دیکھا کہ زندگی خدمت کرنے کا نام ہے۔ میں نے خدمت کی اور دیکھا کہ خدمت کرنا ہی خوشی ہے۔“یہ کہاوت کئی ویب سائٹس پر خلیل جبران کے نام سے موجود ہے اور وزیراعظم عمران خان نے خود یا ان کی سوشل میڈیا ٹیم نے بھی ایسی ہی کیسی ویب سائٹ سے کہاوت اٹھا کر پوسٹ کر دی جس پر اب پاکستانی سوشل میڈیا صارفین ہی نہیں، بھارتی بھی ان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

ویب سائٹ مینگوباز کے مطابق معروف بھارتی صحافی ادتیہ راج کول نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ ”پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے رابندرناتھ ٹیگور کی معروف کہاوت سرقہ کر لی ہے۔ نئے پاکستان میں ہم اور کس بات کی توقع کر سکتے ہیں؟“آبزرور نامی ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے لکھا گیا کہ ”عمران خان کے علم کے خزانے سے ایک اور موتی، ٹیگور کی کہاوت کو خلیل جبران کا مقولہ بنا دیا۔“ صحافی غریدہ فاروقی نے وزیراعظم کی تصحیح کرتے ہوئے لکھا کہ ”سر، یہ خلیل جبران کی نہیں، رابندرناتھ ٹیگور کے الفاظ ہیں۔“معروف صحافی مرتضیٰ سولنگی نے لکھا کہ ”مسٹر خان، اگر آپ کا مطالعہ محدود ہے تو اس سے گوگل کو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ رابندر ناتھ ٹیگور کا مقولہ نقل کرکے اور اسے خلیل جبران سے منسوب کرکے آپ نہ صرف اپنا مذاق بنوا رہے ہیں بلکہ ملک کا بھی ٹھٹھہ لگوا رہے ہیں، پلیز۔“وقاص اصغر نامی صارف نے لکھا کہ ”جب آپ دوسروں پر اپنے علم کا رعب جمانے کے لیے کتابیں پڑھنے کی بجائے کہاوتوں کی ویب سائٹس پر انحصار کرتے ہیں تو یہی ہوتا ہے۔“

مزید : علاقائی /اسلام آباد