ترکی جانے والے جہاز میں لڑکا لڑکی نے اچانک انتہائی شرمناک کام شروع کردیا، مسافروں نے شرم کے مارے آنکھیں بند کرلیں

ترکی جانے والے جہاز میں لڑکا لڑکی نے اچانک انتہائی شرمناک کام شروع کردیا، ...
ترکی جانے والے جہاز میں لڑکا لڑکی نے اچانک انتہائی شرمناک کام شروع کردیا، مسافروں نے شرم کے مارے آنکھیں بند کرلیں

  


انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) فضائی سفر کے دوران شراب کے نشے میں دھت مسافروں کے ہنگامہ کرنے کی خبریں تو گاہے آتی رہتی ہیں، تاہم گزشتہ دنوں آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن سے ترکی جانے والی ایک پرواز کے دوران تمام مسافروں کے سامنے ایک لڑکے لڑکی نے ایسا شرمناک کام شروع کر دیا کہ تمام مسافروں نے شرم کے مارے اپنی آنکھیں بند کر لیں۔ دی مرر کے مطابق اس لڑکے لڑکی نے اپنی سیٹوں پر بیٹھے ہی سب کے سامنے کپڑے اتار دیئے اور جنسی عمل میں مشغول ہو گئے۔ جب کچھ مسافروں نے اس بے حیاءشخص کو روکنے کی کوشش کی تھی اس نے کہا کہ ”گاڈ نے ہمیں جنسی اعضاءاسی کام کے لیے دیئے ہیں۔“

رپورٹ کے مطابق اس شخص نے جہاز میں سیٹوں کے درمیانی راستے میں پیشاب بھی کیا، جہاز کے عملے نے اسے روکنے کی بہتیری کوشش کی لیکن یہ بدطینت ان کے کنٹرول میں نہیں آیا۔ تاہم جب پرواز ترکی کے ازمیر ایئرپورٹ پر اتری تو پولیس اس بے شرم جوڑے کے استقبال کے لیے تیار کھڑی تھی۔ آفیسرز طیارے کے اندر آئے اور ان دونوں کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ ایک ساتھی مسافر کا اس واقعے کے متعلق کہنا تھا کہ ”میں نے اپنی زندگی میں ایسے بے شرمی نہیں دیکھی۔ اس کے ارگرد خواتین اور بچے بھی موجود تھے، اسے ان کا خیال بھی نہیں آیا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس