36 سالہ جوان ریسلر کی موت، سوشل میڈیا پر آخری پیغام کیا دیا؟ جان کر آپ بھی افسردہ ہوجائیں

36 سالہ جوان ریسلر کی موت، سوشل میڈیا پر آخری پیغام کیا دیا؟ جان کر آپ بھی ...
36 سالہ جوان ریسلر کی موت، سوشل میڈیا پر آخری پیغام کیا دیا؟ جان کر آپ بھی افسردہ ہوجائیں

  


ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سکاٹش ریسلر ایڈریان مک کیلم 36سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ اپنی موت سے چند گھنٹے قبل انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آخری پیغام میں ایسی بات لکھی کہ ہر پڑھنے والا افسردہ ہو گیا۔ دی میٹرو کے مطابق رِنگ میں ’لائن ہارٹ‘ (شیردل) کے نام سے پہچانے جانے والے ایڈریان نے اپنی آخری ٹویٹ میں لکھا کہ ”ایک روز تم اپنا آخری کھانا کھاﺅ گے، تم اپنا آخری پھول سونگھو گے، تم اپنے دوست کو آخری بار گلے لگاﺅ گے، تم غالباً نہیں جانتے ہوں گے کہ یہ آخری بار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تمہیں جس کام سے محبت ہے اسے جذبے کے ساتھ کرو۔“

ایڈریان کی موت پر آئی سی ڈبلیو کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ایڈریان کی افسوسناک موت ہمارے لیے گہرے صدمے کا سبب بنتی ہے۔ وہ آئی سی ڈبلیو اور برٹش پروفیشنل ریسلنگ کا کلیدی حصہ تھے۔ اس سے بڑھ کر وہ ہمارے دوست تھے۔ ان کے جانے سے جو خلاءپیدا ہوا ہے وہ صدیوں پُر نہیں ہو سکے گا۔ وہ ایسے بہترین انسان تھے کہ جو شخص بھی ان کے ساتھ رہا ہے انہیں کبھی بھول نہیں پائے گا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس