وزیر اعظم کا ایک بار پھر قوم سے خطاب کا فیصلہ، کس موضوع پر بات کریں گے؟تفصیلات سامنے آگئیں

وزیر اعظم کا ایک بار پھر قوم سے خطاب کا فیصلہ، کس موضوع پر بات کریں ...
وزیر اعظم کا ایک بار پھر قوم سے خطاب کا فیصلہ، کس موضوع پر بات کریں گے؟تفصیلات سامنے آگئیں

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر قوم کو بذریعہ خطاب اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ٹیکس ایمنسٹی سکیم پر قوم سے حتمی خطاب کریں گے اور اس میں قومی معاملات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیرا عظم کا خطاب جمعہ کو ریکارڈ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان متعدد بار قوم سے خطاب کرچکے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے اپنا آخری خطاب بجٹ کے روز رات 12 بجے کے بعد کیا تھا تاہم تکنیکی خرابیوں کے باعث اس میں بد مزگی پیدا ہوگئی تھی۔

مزید : قومی