آرمی چیف سرکاری دورے پر اس ملک پہنچ گئے جہاں پاکستانی سیاستدان بہت زیادہ جاتے ہیں

آرمی چیف سرکاری دورے پر اس ملک پہنچ گئے جہاں پاکستانی سیاستدان بہت زیادہ ...
آرمی چیف سرکاری دورے پر اس ملک پہنچ گئے جہاں پاکستانی سیاستدان بہت زیادہ جاتے ہیں

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اپنے لندن کے دورے کے دوران برطانیہ کی سول اور ملٹری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں باہمی دلچسپی اور دفاع کے امور سمیت دیگر اہم معاملات پر گفتگو کی جائے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی برطانوی حکام سے جیو سٹریٹجک ماحول اور سکیورٹی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

مزید : قومی /دفاع وطن