حیدر آباد میں ٹرین حادثہ،نالائق اعظم مغربی جمہوریت پر چلتے ہوئے اپنے چپڑاسی سے استعفیٰ لے:رانا ثنا اللہ

حیدر آباد میں ٹرین حادثہ،نالائق اعظم مغربی جمہوریت پر چلتے ہوئے اپنے ...
حیدر آباد میں ٹرین حادثہ،نالائق اعظم مغربی جمہوریت پر چلتے ہوئے اپنے چپڑاسی سے استعفیٰ لے:رانا ثنا اللہ

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے  حیدر آباد میں جناح ایکسپریس اور مال گاڑی میں ہونے والے تصادم پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا قاتل شیدا ٹلی ہے ،موصوف کو جب سے وزارت ملی، اس وقت سے ٹرینوں کے حادثات میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ خان نے حیدر آباد میں ٹرین حادثے پروزیر ریلوے شیخ رشید کے استعفےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر حادثے پر راولپنڈی کا شیطان برساتی مینڈک کی طرح نالہ لئی میں چھپ جاتا ہے،اپوزیشن کے خلاف مراثی پن کے بجائے ریل اور مسافروں پر توجہ دی ہوتی تو حادثہ نہ ہوتا، نالائق اعظم مغربی جمہوریت پر چلتے ہوئے اپنے چپڑاسی سے استعفیٰ لے،حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا قاتل شیدا ٹلی ہے۔انہوں نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے قتل کی ایف آئی آر شیدے ٹلی کے خلاف کرائی جائے .رانا ثنا اللہ نے اللہ تعالی حادثے میں وفات پانے والوں کی مغفرت فرمائے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعابھی کی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور