چالاک گاڑی چور پکڑا گیا،ملزم پولیس سے بچنے کے لئے ایسا طریقہ اختیار کرتا تھا کہ آپ سوچ بھی نہ سکیں گے

چالاک گاڑی چور پکڑا گیا،ملزم پولیس سے بچنے کے لئے ایسا طریقہ اختیار کرتا تھا ...
چالاک گاڑی چور پکڑا گیا،ملزم پولیس سے بچنے کے لئے ایسا طریقہ اختیار کرتا تھا کہ آپ سوچ بھی نہ سکیں گے

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اینٹی کارلفٹنگ سیل کراچی  کی نارتھ ناظم آباد میں کارروائی، کار لفٹر گرفتار،ملزم حسن ظہیر فیملی کے ساتھ گاڑیاں چوری کرتا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اینٹی کارلفٹنگ سیل کراچی نے نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے گاڑیاں چوری کرنے والے شاطر چور کو گرفتار کر لیا ہے ،ملزم حسن ظہیر فیملی کے ساتھ گاڑیاں چوری کرتا تھا۔ایس ایس پی اینٹی کار لفٹنگ سٹاف کا کہنا ہے کہ ملزم حسن ظہیر نےکلفٹن کے علاقے میں  شاپنگ مال سے گاڑی چوری کی تھی،ملزم کو شاپنگ مال کی سی سی ٹی وی وڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے،ملزم پولیس سے بچنے کے لیے فیملی کو ساتھ رکھتا تھا،سی سی ٹی وی وڈیو میں ملزم کو فیملی کے ساتھ گھومتےدیکھا جاسکتا ہے،گاڑی کے مالک نےکلفٹن تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی