بھارت کی سب سے خوبصورت مسلمان خاتون رکن اسمبلی نے حلف اٹھانے سے پہلے ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کرلی

بھارت کی سب سے خوبصورت مسلمان خاتون رکن اسمبلی نے حلف اٹھانے سے پہلے ہندو رسم ...
بھارت کی سب سے خوبصورت مسلمان خاتون رکن اسمبلی نے حلف اٹھانے سے پہلے ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کرلی

  


نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں لوک سبھا کی سب سے خوبصورت قرار دی جانے والی والی نو منتخب رکن نصرت جہاں نے حلف اٹھانے سے پہلے ترکی جا کر شادی کرلی۔ نصرت جہاں کا تعلق بنگال کے مسلم گھرانے سے ہے جبکہ ان کی شادی ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوئی ہے۔

نصرت جہاں نے 2010 میں مقابلہ حسن جیت کر بطور اداکارہ اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد میں جنوبی ہندوستان کی معروف اداکارہ بن گئیں۔ انہوں نے اپنے مختصر کیریئر کے دوران 2 بار بہترین اداکارہ کے ایوارڈز حاصل کیے۔

بھارت کی 17 ویں لوک سبھا کے انتخابات کے موقع پر نصرت جہاں نے ترنمول کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر مغربی بنگال کے حلقے بشیر ہاٹ سے انتخاب لڑا اور بی جے پی کے امیدوار کو 3 لاکھ سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔ انہوں نے مجموعی طور پر کاسٹ ہونے والے ووٹوں کا 56 فیصد حاصل کیا۔

نصرت جہاں نے الیکشن میں شاندار کامیابی کے بعد ابھی تک بطور رکن لوک سبھا حلف نہیں اٹھایا بلکہ انہوں نے اس کام سے پہلے شادی کو ترجیح دی۔انہوں نے بنگال کے دارالحکومت کولکتہ سے تعلق رکھنے والے کپڑوں کے بڑے تاجر نکھل جین کے ساتھ 17 جون کو ترکی کے بوڈرم میں شادی کی ہے۔ نصرت جہاں مسلمان ہیں لیکن ان کی شادی ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوئی ہے۔

نصرت جہاں ابھی تک ترکی میں موجود ہیں اور شادی کے رسوم و رواج میں مصروف ہیں، وہ کچھ دنوں تک بھارت واپس آکر پہلے شادی کی رسیپشن دیں گی اور پھر لوک سبھا کے رکن کا حلف اٹھائیں گی۔

مزید : بین الاقوامی /تفریح