ایران کے 6 رکنی پارلیمانی وفد کی سپیکر سندھ اسمبلی آغا سرا ج خان درانی سے ملاقات

ایران کے 6 رکنی پارلیمانی وفد کی سپیکر سندھ اسمبلی آغا سرا ج خان درانی سے ...
ایران کے 6 رکنی پارلیمانی وفد کی سپیکر سندھ اسمبلی آغا سرا ج خان درانی سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے 6 رکنی پارلیمانی وفد کی سپیکر سندھ اسمبلی آغا سرا ج خان درانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات،وفد کی سربراہی ایران کی پارلیمنٹ کے رکن احمد عامر عابدی فاراہانی کر رہے تھے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات کے دوران پاک ایران باہمی تعلقات ،دونوں ممالک کے عوام کے درمیان کئی عشروں پر محیط قریبی روابط ،ان میں مزید اضافہ کی ضرورت اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ پاکستان اور ایران اسلامی اخوت اور بھائی چارہ کے اٹوٹ بندھن سے منسلک ہیں،ایران نے قدرتی آفات کے دوران صوبہ سندھ کے عوام کی ہمیشہ بڑھ چڑھ کر مدد کی ہے،دونوں ملکوں کے پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔