بھارت کے خلاف میچ سے قبل وزیراعظم کے ٹوئٹ پر محمد حفیظ بھی میدا ن میں آگئے

بھارت کے خلاف میچ سے قبل وزیراعظم کے ٹوئٹ پر محمد حفیظ بھی میدا ن میں آگئے
بھارت کے خلاف میچ سے قبل وزیراعظم کے ٹوئٹ پر محمد حفیظ بھی میدا ن میں آگئے

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ نے کہا کہ ورلڈ کپ میں بھارت سے ہار کا اتنا ہی دکھ ہے جتنا کسی اور کو ہے لیکن کھلاڑیوں پر ذاتی حملے کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ دن بہت زیادہ مایوس کن اور تکلیف دہ تھے لیکن اب بطور ٹیم اگلے چیلنج کی تیاری کر رہے ہیں۔لندن میں پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کاکہنا تھا کہ ٹوئٹ دیکھ کر فیصلے نہیں کیے جا سکتے، بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ ٹیم کا مشترکہ تھا لیکن ہم نے اچھی بولنگ نہیں کی۔

شعیب ملک سے متعلق سوال پر محمد حفیظ نے کہا کہ میں ہوں یا شعیب ملک سب ٹیم کی بہتری کیلئے کھیلتے ہیں، شعیب ملک خراب کارکردگی کے باوجود بھی مثبت انداز میں تیاری کر رہے ہیں۔۔ٹیم میں گروپنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے قومی بلے باز نے کہا کہ جب ہارتے ہیں تو گروپنگ کی باتیں کی جاتی ہیں، ٹیم گروپنگ کا معاملہ فضول باتیں ہیں اور جب ٹیم جیت جاتی ہے تب کوئی گروپنگ کی بات نہیں کرتا۔

مزید : کھیل