ایک اور سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ نے پاکستان کو فیملی سٹیشن ڈکلیئر کردیا، اس کا کیا فائدہ ہوگا؟

ایک اور سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ نے پاکستان کو فیملی سٹیشن ڈکلیئر کردیا، ...
ایک اور سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ نے پاکستان کو فیملی سٹیشن ڈکلیئر کردیا، اس کا کیا فائدہ ہوگا؟

  


نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ نے پاکستان میں امن کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کو فیملی سٹیشن قرار دے دیا۔

اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کو فیملی سٹیشن ڈکلیئر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ نے پاکستان میں سکیورٹی صورتحال میں بہتری کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے اثرات دوسری عالمی تنظیموں پر بھی مرتب ہوں گے جس کے باعث نہ صرف پاکستان کی عالمی ریٹنگ میں بہتری آئے گی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

مزید : قومی