حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی خواہشمند ن لیگ اور پی پی میں فارورڈ بلاک کے حوالے سے بڑا دعویٰ سامنے آگیا

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی خواہشمند ن لیگ اور پی پی میں فارورڈ بلاک کے حوالے سے ...
حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی خواہشمند ن لیگ اور پی پی میں فارورڈ بلاک کے حوالے سے بڑا دعویٰ سامنے آگیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اراکین حکمران جماعت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور دونوں جماعتوں میں فارورڈ بلاک بن سکتا ہے۔

پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک کی پیشگوئی کی اور کہا کہ نہ اِن ہاؤس تبدیلی آئے گی، نہ چیئرمین سینیٹ تبدیل ہوں گے اور نہ ہی حکومت مخالف تحریک چلے گی۔ حزب اختلاف کی جماعتیں آپس میں ایک ساتھ نہیں ہیں ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اراکین پی ٹی آئی کے ساتھ رابطے میں ہیں اور دونوں جماعتوں میں فارورڈ بلاک بن سکتا ہے۔

وزیر ہوابازی نے کہا کہ حکومت پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ووٹوں کے بغیر ہی بجٹ منظور کرالے گی ۔ انہوں نے چوہدری نثار کے حوالے سے کہا کہ سابق وزیر داخلہ یا تو حلف اٹھائیں یا استعفیٰ دے دیں۔ غلام سرور خان کا مولانا فضل الرحمان کے بارے میں کہنا تھا کہ ان کے پاس مدرسے کے کچھ بچے ہیں، اگر ان کے ساتھ عوام ہوتے تو اپنی نشست ہی جیت لیتے۔

مزید : قومی