پنجاب میں بہت پوٹنیشل موجود،صوبے میں  8 سے 9 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے:سردار الیاس تنویر خان

پنجاب میں بہت پوٹنیشل موجود،صوبے میں  8 سے 9 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ...
پنجاب میں بہت پوٹنیشل موجود،صوبے میں  8 سے 9 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے:سردار الیاس تنویر خان

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بہت پوٹنیشل موجود ہے ،صوبے میں  8 سے 9 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے چیئرمین سردار الیاس تنویر خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ہر شعبے میں بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے ، پنجاب بورڈ آف انویسٹ منٹ اس حوالے سے دن رات کوشاں ہے ،پی بی آئی کو سرمایہ کاری کرانے کے حوالے سے ایشیا کی بہترین ایجنسی کا ایوارڈ مل چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹریلائزیشن کا دور ہے جسے کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،اس حوالے سے حکومت کے مختلف ادارے اپنی اپنی جگہوں پر کام کر رہے ہیں جبکہ پنجاب بورڈ آف انویسٹ منٹ اس حوالے سے بطور ادارہ کام کر رہا ہے ،نئی سرمایہ کاری کے لئے پنجاب میں ساز گار ماحول موجود ہے جبکہ حکومت بھی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔

مزید : بزنس