’ایران نے بہت بڑی غلطی کردی‘ڈرون گرائے جانے پر امریکی صدر ٹرمپ بھی میدان میں آگئے

’ایران نے بہت بڑی غلطی کردی‘ڈرون گرائے جانے پر امریکی صدر ٹرمپ بھی میدان ...
’ایران نے بہت بڑی غلطی کردی‘ڈرون گرائے جانے پر امریکی صدر ٹرمپ بھی میدان میں آگئے

  


واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز پر ایران کی جانب سے ڈرون گرائے جانے کے واقعے کو ایران کی بہت بڑی غلطی قرار دے دیا۔

ٹوئٹر پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’ ایران نے بہت بڑی غلطی کردی ہے‘۔

قبل ازیں امریکی دارالحکومت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جس نے بھی امریکی ڈرون گرایا وہ کوئی احمق شخص ہی ہوگا، ’میرا خیال ہے کہ ایران سے غلطی ہوگئی ہے، یہ غلطی کسی جنرل یا کسی اور شخص سے ہوئی ہوگی۔‘

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ڈرون غیر مسلح تھا اور بین الاقوامی سمندر کے اوپر پرواز کررہا تھا ۔

خیال رہے کہ جمعرات کی صبح ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون مارگرایا تھا۔ پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے امریکہ کا جاسوس ڈرون مار گرایا ہے جو ہرمز جان صوبے میں پرواز کر رہا تھا۔

مزید : بین الاقوامی