گجرات پولیس فنڈز میں مبینہ کروڑوں روپے کی کرپشن،سابق ایس پی انویسٹی گیشن محمد ریاض گرفتار

گجرات پولیس فنڈز میں مبینہ کروڑوں روپے کی کرپشن،سابق ایس پی انویسٹی گیشن ...
گجرات پولیس فنڈز میں مبینہ کروڑوں روپے کی کرپشن،سابق ایس پی انویسٹی گیشن محمد ریاض گرفتار

  


لاہور(این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے گجرات پولیس فنڈز میں مبینہ کروڑوں روپے کی کرپشن کے کیس میں ایک اور گرفتاری کر لی،سابق ایس پی انویسٹی گیشن محمد ریاض کو ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق سابق ایس پی محمد ریاض کو گجرات پولیس فنڈز میں جعلی بلوں کی مد میں 35 لاکھ روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔گجرات پولیس میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کیس میں مجموعی طور پر 12ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے۔ملزمان نے آپس کی ملی بھگت کرتے ہوئے انویسٹی گیشنز، ڈویلپمنٹ، پنشن فنڈز کے علاوہ دیگر انتظامی معاملات میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا فراڈ کیا۔گجرات پولیس فنڈز کیس میں سابق ڈی پی اوز رائے ضمیر اور سہیل ظفر چھٹہ تاحال مفرور ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔نیب لاہور کی جانب سے ملزم محمد ریاض کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئےکل (جمعہ) کے روز احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور