متحدہ عرب امارات نے 15 جولائی سے 15 ستمبر تک ویزہ فیس میں چھوٹ دینے کا اعلان کردیا
ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) خلیجی ملک متحدہ عرب امارات نے سیاحوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے 15 جولائی سے 15 ستمبر تک ویزہ فیس میں چھوٹ دینے کا اعلان کردیا۔
یو اے ای کی جانب سے یہ چھوٹ سیاحوں کے بچوں کے ویزہ پر دی جائے گی۔ جن سیاحوں کے بچوں کی عمریں 18 سال سے کم ہوں گی ان کی ویزہ فیس ختم کردی جائے گی۔ گزشتہ برس متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے سیاحوں کے بچوں کو ویزہ فیس میں چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے ویزہ فیس میں چھوٹ 15 جولائی سے 15 ستمبر تک دی جائے گی تاکہ گرمیوں کی چھٹیوں میں مملکت میں فیملی سیاحت کو فروغ دیا جاسکے۔