جیل خانہ جات کے 4ڈی آئی جیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

جیل خانہ جات کے 4ڈی آئی جیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
جیل خانہ جات کے 4ڈی آئی جیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

  


لاہو ر(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ جیل خانہ جات کے 4ڈی آئی جیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے گئے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی عبدالرؤف رانا کو فیصل آباد سے راولپنڈی ریجن، تقرری کے منتظر نوید رؤف کو ڈی آئی جی سرگودھا ریجن، تقرری کے منتظر محسن رفیق چودھری کو ڈی آئی جی بہاولپور اور تقرری کے منتظرسعید اللہ گوندل کو ڈی آئی جی جیل فیصل آباد ریجن تعینات کردیاگیا ہے۔واضح رہے کہڈی آئی جی سرگودھا  ریجن مقرر ہونے والے نوید رؤف  اس سے قبل  ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن تعینات تھے تاہم چند ماہ قبل اڈیالہ جیل میں نواز شریف کی رہائی کے موقع پر  پچیس سالہ قیدی  حنیف عباسی کو  شام سات بجے تک اپنے ساتھ بٹھانے کی پاداش میں انہیں عہدے سے ہٹا کر فو ری طور پر آئی جی آفس جیل خانہ جات رپورٹ کی ہدایت کی تھی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور