حکومت ایمنسٹی سکیم کی مدت میں توسیع نہیں کرے گی:سید شبر زیدی

حکومت ایمنسٹی سکیم کی مدت میں توسیع نہیں کرے گی:سید شبر زیدی
حکومت ایمنسٹی سکیم کی مدت میں توسیع نہیں کرے گی:سید شبر زیدی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے چیئرمین سیدشبرزیدی نے کہاہے کہ حکومت ایمنسٹی سکیم کی مدت میں توسیع نہیں کرے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سید شبر زیدی کا کہنا تھا کہ  ایف بی آر نے لوگوں کے بارے میں تمام متعلقہ اعدادوشمارجمع کرلئے ہیں،40ہزار روپے مالیت کے پرائزبانڈزستمبرسے خریدنے والے کے نام سے رجسٹرڈکئے جائیں گے دوسری صورت میں انہیں منجمد کردیاجائے گا۔ایک سوال پرایف بی آر کے چیئرمین نے کہاکہ لوگوں کے پاس گھروں میں پڑے ہوئے زیورات اورغیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے لئے یہ سکیم نہیں ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور