مسلم لیگ ن نے صرف لاہور کو پنجاب سمجھ کر باقی صوبے پر ظلم کیا،پی پی اور ن لیگ کے اتحاد کی بیل منڈے نہیں چڑھے گی:سید صمصام بخاری

مسلم لیگ ن نے صرف لاہور کو پنجاب سمجھ کر باقی صوبے پر ظلم کیا،پی پی اور ن لیگ ...
مسلم لیگ ن نے صرف لاہور کو پنجاب سمجھ کر باقی صوبے پر ظلم کیا،پی پی اور ن لیگ کے اتحاد کی بیل منڈے نہیں چڑھے گی:سید صمصام بخاری

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے نواز لیگ کے وائٹ پیپر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز لیگ نے وائٹ پیپر کے نام پر درحقیقت آئینہ دیکھا ہے،امن و امان پر تنقید کرنے والے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیوں بھول گئے؟۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے سرکاری خرچ پر کئی ایک کیمپ آفسز بنائے، بڑے بڑے دعوے کرنے والے وزیر آباد کارڈیالوجی ہسپتال فنکشنل نہ کر سکے۔ عوام جانتے ہیں کہ انہیں وائٹ پیپر جاری کرنے کی کیوں اتنی جلدی ہے؟ ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ نواز لیگ نے صرف لاہور کو پنجاب سمجھ کر باقی صوبے پر ظلم کیا۔نام نہاد ترقی کے نام پر کنکریٹ کے جنگلے بنائے گئے۔صمصام علی بخاری نے کہا کہ موجودہ حکومت نے وزیر اعظم اور وزراء کے اخراجات پر کم کئے، تعلیم اور صحت کے شعبے عمران خان کی اولین ترجیح ہیں،ملک میں پہلی مرتبہ غریب افراد کے لیے گھروں کا بندوبست کیا جا رہا ہے،نواز لیگ حقائق جھٹلا کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اسمبلیوں میں دھمکی آمیز خطاب کسی کام نہیں آئیں گے،زرداری صاحب نے اپنے خطاب میں کوئی نئی بات نہیں کی،جمہوریت کی آڑ میں کسی کو کرپشن کے تحفظ کی اجازت نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ہر آنے والے دن کے ساتھ عوام کے سامنے بری طرح بے نقاب ہو رہی ہے، کرپشن کرنے والوں کو ایک ایک پائی واپس کرنا ہوگی، کڑا اور بے لاگ احتساب پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے، پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کے اتحاد کی بیل منڈے نہیں چڑھے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ احتجاج کی جلدی میں مریم بی بی سولو فلائٹ کیلئے تیارہیں،عوام جانتے ہیں کہ ملک لوٹنے والوں کو کس بات کی جلدی ہے؟ عمران خان کا کرپشن کے خلاف عزم نو لائق تحسین ہے، گزشتہ 10مہینوں میں حکومت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکا۔ صمصام بخاری نے کہا کہ ہم غلط کام کریں گے نہ کسی کو کرنے کی اجازت دیں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور