ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
شکر ادا کریں ستارہ مشکل مقام سے نکل گیا ہے۔ اب صورت تیزی سے بدلے گی اور آپ کے مقاصد تیزی سے پورے ہونے لگے گیں، اولاد کے حوالے سے بھی آج بڑی اچھا دن ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
کاروباری حضرات پریشان نہ ہوں۔ میرے اللہ نے چاہا تو آج آپ کو اپنے مقاصد میں بہتری ملنے کی امید ہے اور آج غیر متوقع ذریعے سے پیسہ بھی ہاتھ میں آنے کے امکانات روشن ہیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
توبہ توبہ اور سچی توبہ اس وقت اس کی اشد ضرورت ہے۔ آپ کے معاملات صرف اسی سے ٹھیک ہوں گے۔ رکاوٹ آپ نے کود دور کرنی ہے۔ طریقہ ہم نے آپ کو بتا دیا ہے، غور کریں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج کافی دنوں کے بعد جا کر صورت حال قدرے بدلی ہے اور ستارہ مشکل سے نکلنا شروع ہوا ہے۔ اس لئے صبر سے کام لیں امید ہے کہ اب حالات تیزی سے بدلنا شروع ہو جائیں گے
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اولاد کے مستقبل کی فکر مت کریں جس اللہ پاک نے دی ہے وہی نگہبان ہے وہ ضرور ان شاءاللہ پردہ غیب سے ایسے سلسلہ بنا دے گا جو آپ نے لئے خوشیوں کا پیغام لائیں گے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو اپنے مقصد میں کامیابی ملنے کی امید ہے۔ گھریلو ٹینشن کا بھی خاتمہ ہو گا اور راستے کی ایک رکاوٹ بھی دور ہو گی اور اس طرف سے سلسلہ بنے گا جو عقل میں بھی نہ ہوگا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
بدلتے ہوئے حالات میں بہتری ملنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ آپ فکر مند نہ ہوں اب آپ کے راستے جلد صاف ہو جائیں گے اور منزل بھی قریب نظر آنے لگی ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
صدقے کا عمل جاری رکھیں اور حقوق العبادکے حوالے سے اپنے معاملات بھی ٹھیک کریں آپ غصہ بھی بہت کرتے ہیں اس میں کسی اپنے سے لڑائی کے اندیشے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ نماز پر توجہ دیں اور اپنے روحانی معاملات کو جس قدر ممکن ہو ٹھیک کریں آپ اس وقت آپ کا سیدھا چلنا بے حد ضروری ہے توبہ کریں گے تو بند دروازے کھل جائیں گے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
عطارد کے ساتھ آج شمس بھی زائچے میں داخل ہوگا جس سے آپ کو بے حد فائدہ ہوگا۔ خاص طور پر مالی معاملات بھی بہتر ہوں گے اور عزت وقار میں بے پناہ اضافہ بھی متوقع ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج ایک اہم اور بحکم اللہ مددگار دن ہے۔ آپ کی مالی صورت حال بھی بہتر ہوگی اور روزگار کے اچھے مواقع بھی حاصل ہوں گے جو لوگ بیمار ہیں وہ بھی اب تیزی سے شفاءیاب ہونے کے قریب ہیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
دل کے معاملات کے حوالے سے آپ اب جلد اپنا قبلہ درست کر لیں۔ کیوں کسی بڑی مشکل میں پڑنا چاہتے ہیں۔ ابھی تو قسمت ساتھ دے رہی ہے۔ بعد میں بالکل تنہا رہ جانے کا امکان ہے۔