کاشتکارچھلیوں کی علامات ظاہر ہونے پر فصل کی کٹائی شروع کر دیں، ڈی ڈی محکمہ زراعت
قصور۔19جون(اے پی پی)کاشتکارچھلیوں کے اندرونی پردے خشک ہونے‘دانوں میں ناخن نہ چبھ سکنے اور دانوں کے نوک دار سرے سیاہ ہونے پر فصل کی کٹائی شروع کردیں کیونکہ جب مذکورہ علامات ظاہر ہوجائیں تو سمجھ لیاجائے کہ بہاریہ مکئی برداشت کے لئے تیارہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجدنے”اے پی پی“کوبتایا کہ بہاریہ مکئی 120سے 130دنوں میں پک کر تیار ہونیوالی ایک حساس فصل ہے جس کی کاشت سے برداشت تک ہرعمل بڑی محنت اور احتیاط کا متقاضی ہوتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ ماہ جون کے دوران ہی فصل پر نظررکھنی چاہئیے کیونکہ جب درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتاہے تو فصل کی تیاری میں دیر نہیں لگتی۔انہوں نے بتایا کہ بہاریہ مکئی کی کٹائی کے وقت دن کافی بڑے اور دھوپ تیزہوتی ہے اس لئے اس کی کٹائی میں آسانی رہتی ہے۔
dst/asm/asr 1540
******** آئٹم نمبر244 ********