مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی مسجد میں گھس کر فائرنگ، پیش اما م سمیت 6افراد شہید

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی مسجد میں گھس کر فائرنگ، پیش اما م سمیت 6افراد شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر (مانیٹر نگ ڈیسک) مقبوضہ وادی میں کشمیری نوجوان مسلسل ریاستی جبر و تشدد اور مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں۔ دو دن میں امام مسجد سمیت 8 نوجوان شہید کر دیئے گئے۔ بھارت کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں نے بھرپور احتجاج کیا۔مقبوضہ وادی میں بھارت کا ظلم تمام حدیں پار کر گیا، کئی اضلاع میں غاصب فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو نشانہ بنایا۔ ضلع شوپیاں میں 5 اور پامپور میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔پامپور کے علاقے میں بھارتی فوج مسجد میں داخل ہو گئی اور دو نوجوانوں کو مسجد ہی میں شہید کر دیا۔ بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔بھارتی فوج نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل پھینکے اور پیلٹ گن کے کارتوس چلائے جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے، غاصب فوج نے ضلع اننت ناگ اسلام آباد، کلگام، کپواڑہ، بارہ مولا اور بانڈی پورہ میں بھی سرچ آپریشن کیے۔
مقبوضہ کشمیر

مزید :

صفحہ اول -