پرویز خٹک کا اختر مینگل سے ٹیلیفونک رابطہ، آج ملاقات کا امکان
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیردفاع پرویز خٹک نے بی این پی رہنماء سردار اختر مینگل سے رابطہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز وزیردفاع پرویز خٹک نے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان سے ملاقات کا وقت مانگا جس پر سردار اختر مینگل نے کہا کہ بات چیت کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں اور جو بھی ملک اور بلوچستان کے مفاد میں ہوااس پر بات چیت کر سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنما آج (ہفتہ) کو اہم ملاقات کریں گے جس میں پرویز خٹک سردار اختر مینگل کو حکومت میں واپسی کے لئے رضامند کرنے اور بلوچستان سے متعلق اہم سیاسی امور پر بات چیت کریں گے۔
ٹیلیفونک رابطہ