معین الحق چین، معظم احمد خان برطانیہ، منصور خان افغانستان میں سفیر متعین

  معین الحق چین، معظم احمد خان برطانیہ، منصور خان افغانستان میں سفیر متعین

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتیاں کردی گئیں، جس کے بعد نئے سفیروں کی تعیناتی سے متعلق ایگریما کیلئے متعلقہ ممالک کو خطوط لکھ دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی سمری کی منظوری دیدی، آفتاب کھوکھر آسٹریا، ایڈیشنل سیکریٹری ایشیا ڈاکٹر ظہور احمد سوئیڈن،معین الحق چین میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے۔آفتاب کھوکھر اس وقت دفتر خارجہ میں ایڈیشنل سیکریٹری امریکہ کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق منصورخان افغانستان،شوزب عباس ایتھوپیا، ساجب بلال مصر اور بلال حائی کو با کو میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کیا گیا ہے جبکہ مراداشرف کو نیوزی لینڈ اور اسپیشل سیکریٹری معظم احمد خان کو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ زاہد نصراللہ خان کو کمبوڈیا میں پاکستان کا سفیر لگائے جانے کا امکان ہے، دفتر خارجہ نے نئے سفیروں کی تعیناتی سے متعلق ایگریما کیلئے متعلقہ ممالک کو خطوط لکھ دیے ہیں۔

سفیر متعین

مزید :

صفحہ اول -