نا اہل حکومت کا جسٹس فائز عیسی کے خلاف ریفرنس بدنیتی پر مبنی تھا، فضل الرحمن
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سپریم کورٹ کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دئیے جانے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نا اہل حکومت کا جسٹس فائز عیسی کے خلاف ریفرنس بدنیتی پر مبنی تھاجمعہ کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس ریفرنس سے معزز ججوں اور پوری قوم کا قیمتی وقت ضائع ہواایک معزز جج اور انکے اہلخانہ کو طویل اذیت کا سامنہ کرنا پڑا فیصلہ سے عدالت کا وقار بحال ہوا ہے نا اہل حکومت کو اور ایک اور محاذ پر نا اہلی کا سامنہ کرنا پڑا مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نااہل وزیراعظم اور انکی اہل ٹیم کی نا اہلی دن بدن واضح ہورہی ہے۔
فضل الرحمن