کورونا کا تیز پھیلاؤ، پاکستان کومزید معاونت فراہم کرینگے، اقوام متحدہ کا اعلان

کورونا کا تیز پھیلاؤ، پاکستان کومزید معاونت فراہم کرینگے، اقوام متحدہ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین فریڈرک نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کی مزید معاونت کا عندیہ دیا ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کورونا دنیا بھر کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے لیکن پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو اس عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے میں بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین فریڈرک نے ملاقات کی اس موقع پر کرونا وبائی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ کورونادنیابھرکیلئے ایک بہت بڑاچیلنج بن چکاہے پاکستان جیسے ممالک کوبہت سی مشکلات کاسامنا ہے، پاکستان اپنے محدود وسائل کے ساتھ وبائی چیلنج سے نمٹ رہاہے۔ اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین فریڈرک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر مؤثر کاوشوں پرروشنی ڈالی اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ کی طرف سے پاکستان کی مزید معاونت فراہم کرنیکا عندیہ دیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو درپیش، معاشی مشکلات کیلئے عالمی معاشی اداروں کو مشترکہ کاوشوں سے مربوط اور جامع حکمت عملی وضع کرنا ہوگی۔
پاکستان معاونت

مزید :

صفحہ اول -