نیپال نے ’لیپولیخ‘ کے سرحدی علاقے میں فوج تعینات کردی

نیپال نے ’لیپولیخ‘ کے سرحدی علاقے میں فوج تعینات کردی

  

کھٹمنڈو (آن لائن) نیپال نے ’لیپولیخ‘ کے سرحدی علاقے میں فوج تعینات کردی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عارضی طور پر لگائے گئے کیمپوں میں نیپال کے فوجیوں کو دیکھا جا سکتا ہے، ایسا اس علاقے میں پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے۔ اس سے قبل نیپال کی پارلیمنٹ نے نئے نقشے میں لیپولیخ کے علاقے کو نیپال کا علاقہ قرار دے دیا ہے۔اس کے علاوہ ایک مقامی رہائشی نے انڈیا ٹوڈے ٹی وی کو بتایا کہ نیپالی فوج نے ایک ہفتہ قبل کالابانی سے 40 کلومیٹر پہلے ملبار نامی جگہ پر ایک چوکی بھی تعمیر کی تھی اور اہلکاروں کو وہاں ہیلی کاپٹر کے ذریعے لایا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ لیپولیخ کے علاقے کے پاس دھڑکولہ ہے جو نیپال اور بھارت کی سرحد سے 80 کلومیٹر دوری پر موجود ہے۔یہاں بہت سے لوگ چھوٹے سے گاؤں میں مقیم ہیں اور اس راستے کو سفر کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن حالیہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہاں سفری پابندی لگائی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی بھی بارڈر پر حالیہ سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں اور اس کی وجہ چین کے ساتھ تنازعہ ہے۔

فوج تعینات

مزید :

صفحہ اول -