ہار جیت کی بات کریں تو شاید میں کیس جیت گیا ہوں، بیرسٹر فروغ نسیم

    ہار جیت کی بات کریں تو شاید میں کیس جیت گیا ہوں، بیرسٹر فروغ نسیم

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)جسٹس قاضی فائز عیسی کے کیس میں حکومتی وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ہار جیت کی بات کریں تو شاید میں کیس جیت گیا ہوں۔ کیس صرف اتنا ہے کہ سب کا احتساب بلا تفریق ہونا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیافروغ نسیم نے کہا کہ پٹیشنر کی استدعا تھی کہ ریفرنس شوکاز نوٹس کالعدم کیا جائے اور مزید کارروائی نہ ہو، ان کا کہنا تھا کہ وفاق سمیت کسی کو جسٹس قاضی فائز عیسی سے دشمنی نہیں، کیس جیتنے یا ہارنے سے زیادہ اہم عدالتی معاونت تھی۔ ہار جیت کا کیس نہیں، پھر بھی تکنیکی طور پر ہم جیت گئے ہیں۔

بیرسٹر فروغ نسیم

مزید :

صفحہ اول -