تحفظ آئین کی خاطرکسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،بلاول بھٹو

  تحفظ آئین کی خاطرکسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،بلاول بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ قیادت سے کارکنان تک پی پی پی 73 کے آئین کے تحفظ کیلئے جیلوں میں جانے کو تیار ہے۔ایک بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کرونا وائرس کی وباء کے دنوں میں بھی ہم آئین کے تحفظ کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم 73 کے آئین کی کسی بھی شق کی چھیڑچھاڑ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
تحفظ آئین

مزید :

صفحہ اول -