فیصلے میں وفاقی حکومت کو فیس سیونگ فراہم کی گئی، حامد خان
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) معروف قانون دان حامد خان ایڈووکیٹ نے جسٹس فاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کو حکومت کے لیے فیس سیونگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ عدلیہ کی آزادی، قانون کی حکمرانی، اور آئین کی فتح ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بہادر، نڈر اور جرات مند جج ہیں آزاد ہو کر فیصلے دیتے ہیں، پوری قوم انکے ساتھ ہے، جمعہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے بعد کمرہ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فل کورٹ کے فیصلے میں وفاقی حکومت کو فیس سیونگ فراہم کی گئی ہے جبکہ ریفرنس میں کوئی ایسا مواد نہیں جس پر ایف بر آر کو تحقیقات کے لیے بھیجا جائے،حامد خان نے کہا کہ آج عدلیہ کی آزادی کی فتح کا دن ہے، فیصلہ آئین کی سربلندی، قانون کی حکمرانی، وکلاء کی جدوجہد اور وکلاء اتحاد کی فتح ہے، اگر آج کے دور میں کو ئی حق کی بات کر تا ہے تو وہ وکیل ہے جو ملکر بات کرتے ہیں، وہاں بات کرتے ہیں جہاں کسی کو کھڑئے ہونے کی جرات نہیں ہو تی ہے، لیکن وکیل کھڑے ہوتے ہیں، اپنا موقف بیان کرتے ہیں، آخر تک لیکر جاتے ہیں۔ وکیل آزاد ہے، عدلیہ آزاد ہے اور اللہ کی مدد بھی شامل حال ہیں، ہم وکیل متحد د اور آزاد رہیں تو ملک میں عدلیہ بھی آزاد رہے گی ۔
مد خان