وزیراعلٰی عثمان بزدار کا صوبائی انتظامیہ کو گندم اور آٹا کے نرخ مستحکم کرنے کا حکم

      وزیراعلٰی عثمان بزدار کا صوبائی انتظامیہ کو گندم اور آٹا کے نرخ مستحکم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے صوبے میں گندم اورآٹے کی قیمتوں میں استحکام کیلئے انتظامی اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ گندم اورآٹے کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔محکمہ خوراک کے حکام اورانتظامی افسران قیمتوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کریں۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ آٹے کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کرنیوالے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائیں۔انتظامی مشینری گندم اورآٹے کی مقررکردہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ گندم اورآٹے کی قیمتوں کو خود مانیٹر کروں گا۔ضرورت پڑنے پر چھاپے مارکرنرخ کاجائزہ لوں گا۔صوبے کے عوام کو کسی صورت ناجائزمنافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد نرخوں میں اضافہ کسی قیمت پرقابل قبول نہیں۔عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے لئے متعلقہ ادارے متحرک رہیں۔زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے گراؤنڈ پر اقدامات نظر آنے چاہئیں۔عوام کا مفاد سب سے زیادہ مقدم ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ کورونا سے بچنے کے لئے شہریوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا،دکاندار ماسک نہ پہننے والوں کو دکان کے اندر آنے کی اجازت نہ دیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ مختلف علاقوں کوبند کر کے کورونا کو محدود کرنے کی کوشش کررہے ہیں -جن علاقوں میں کوروناختم ہوجائے گا انہیں بتدریج ڈی سیل کردیاجائے گا جبکہ سیل شدہ علاقوں کے عوام انتظامیہ اور پولیس سے تعاون کریں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت پنجاب صوبے میں ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے جبکہ کورونا کے علاج کیلئے درکار طبی آلات، آکسیجن اور ادویات کی ذخیرہ اندوزی پر سخت ایکشن ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے گھوٹکی ریلوے سٹیشن کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے۔وزیراعلیٰ نے گھوٹکی دھماکے میں شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کراچی میں احساس پروگرام آفس کے قریب دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے بم حملے میں انسانی جان کے ضیاع پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے رکن پنجاب اسمبلی نشاط احمد خان ڈاہا سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایم پی اے نشاط ڈاہا کے بھائی اور بھتیجے کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا-وزیراعلیٰ نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
سردار عثمان بزدار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب روٹھوں کے گلے شکوے دور کرنے میں کامیاب ہوگئے، ہم خیال گروپ نے سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا۔وزیر اعلی پنجاب سے پارٹی کے ہم خیال گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔ سردار عثمان بزدار نے ارکان اسمبلی کو ان کے جائز کاموں کے حل کی مکمل یقین دہانی کرا دی۔ انہوں نے کہا ارکان اسمبلی سر کا تاج ہیں، ان کے جائز کاموں میں رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا، کورونا کے باعث صوبے کو معاشی طور پر سست صورتحال کا سامنا ہے، پوری کوشش ہے پارٹی کے ارکان اسمبلی کے حلقوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔عثمان بزدار سے گزشتہ روز غضنفر عباس چھینہ، سردار شہاب الدین، سردار محمد محی الدین، اعجاز خان، محمد اعجاز حسین، محمد عامر عنایت شاہانی، غلام علی اصغر خان، کرنل (ر) غضنفر عباس شاہ، تیمور علی لالی، بلال اصغر، محمد احسن جہانگیر اور گلریز افضل گوندل نے ملاقات کی۔ جس میں ہم خیال گروپ نے اپنے شکوے شکایات کیں جبکہ خواجہ داؤد سلیمانی نے مبینہ آڈیو سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔
مشن/کامیاب

مزید :

صفحہ اول -