پاکستان کے 3عالمی مالیاتی اداروں سے معاہد ے، صحت، کورونا کیلئے 1500ملین ڈالر ملیں گے

پاکستان کے 3عالمی مالیاتی اداروں سے معاہد ے، صحت، کورونا کیلئے 1500ملین ڈالر ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پاکستان نے تین عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ پندرہ سو ملین ڈالر کے مالیاتی معاہدے کیے ہیں۔تفصیل کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کی تقریب اسلام اباد میں ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہوئے۔یہ مالیاتی معاہدے ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بینک کے ساتھ کئے گئے ہیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا ایکٹیو رسپانس سپورٹ پروگرام کے لئے حکومت پاکستان کے ساتھ 500 ملین ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔اس کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بینک اس پروگرام کے لئے 500 ملین امریکی ڈالر کی مالی امداد فراہم کرے گا۔ یہ رقم حکومت پاکستان کی صحت کے نظام کو مستحکم کرنے پر خرچ ہوگی۔ امداد سے کورونا کیسی وبائی مرض کے سماجی اور اقتصادی اثرات کو کرنے میں مدد ملے گی۔ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے ساتھ بھی کورونا سے بچاؤ کے لئے امداد کی فراہمی کا معاہدہ ہوا ہے۔ بینک پاکستان کو 500 ملین امریکی ڈالر کی مالی اعانت فراہم کرے گا۔یہ مالی امداد کوویڈ 19 ایکٹیو رسپانس اور سپورٹ پروگرام کے لئے فراہم کی جائے گی۔ رقم کا مقصد امراض کے براہ راست اور بالواسطہ اثرات کو کم کرنے میں آسانی ہوگی۔

عالمی معاہدے

مزید :

صفحہ اول -