مجسٹریسی نظام بحال، ذخیرہ اندوزوں، منافع خوروں کیخلاف شکنجہ تیار، آئندہ ہفتے آپریشن کا امکان

مجسٹریسی نظام بحال، ذخیرہ اندوزوں، منافع خوروں کیخلاف شکنجہ تیار، آئندہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( خصو صی رپورٹر  )حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کے اختیارات میں اضافہ کردیا (بقیہ نمبر50صفحہ6پر)
ہے اور نئے احکامات کے تحت اب ڈپٹی کمشنرز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو چھاپے مارنے،گرفتارکرنے اور موقع پر سزا سنانے کا اختیار حاصل ہو گیا ہے،انتظامیہ کے افسران کو ضابطہ فوجداری کے قوانین میں ترمیم کرکے مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کر دئیے گئے ہیں۔ ڈی سیز،اے ڈی سیز اور اے سیز کو15 مختلف محکموں کے قوانین کی خلاف ورزی پر سزا دینے کے اختیارات دے دیئے گئے ہیں،حکومت پنجاب نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے،ڈی سیز،اے ڈی سیز اور اے سیز کو جنگلات،معدنیات و کان کنی،اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ پر گرفتار،جرمانے اور چالان کرنے کا اختیار حاصل ہو گا جبکہ فوڈ سکیورٹی،سرکاری و غیرسرکاری زمینوں، نہروں اور ڈرینیج پر تجاوزات پر سزا دینے کا اختیار بھی سونپ دیا گیا ہے،خطرناک ڈرائیونگ،روٹ پرمٹس کی خلاف ورزی،بلڈنگ ڈیزائن اور سیفٹی اور میونسپل سروسز کی خلاف ورزی پر موقع پر سزا دینے کا اختیار بھی حاصل ہو گا،یاد رہے کہ اس سے پہلے ڈی سیز اور انتظامیہ کے افسران کو صرف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارات حاصل تھے۔
اہلکاروں

جام پور(نامہ نگار)پنجاب کے چھتیس اضلاع میں مہنگائی ذخیرہ اندوزی ناجائز منافع خوری اور حکومت کے مقرر کردہ ریٹس سے زاہد قیمت وصول کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سابق صدر پرویز مشرف کے بنائے گئے قوانین کو ختم کرکے تحریک انصاف کی (بقیہ نمبر51صفحہ6پر)
حکومت نے سابقہ مجسٹریسی نظام بحال کر دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فیکشن جاری کر دیا گیا ہے شہریوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیرا علی پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا ہے گزشتہ ہفتہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت لاہو رکے اعلی سطح اجلاس جس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار وزیر قانون راجہ بشارت وزیر ابپاشی اور چیف سیکرٹری پنجاب ایڈیشن سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس میں پنجاب کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ذخیرہ اندوزی کے خاتمہ اور قانون کی عمل داری کے لیے سابق صدر پرویز مشرف کے قانون کی ختم کرکے سابقہ مجسٹریسی نظام بحال کر نے کے احکامات جاری کر دیے ہیں ایڈیشن چیف سیکرٹری پنجاب ہوم نے نوٹی فیکشن جاری کر دیا ہے اگلے ہفتہ سے مزکورہ افسر کام شروع کر دیں گے دوسری طرف عنصر خان گل محمد نے کہا کہ مجسٹریٹی نظام کی بحال سے لاقانونیت ذخیرہ اندوزی کے خاتمہ اور مافیا کو لگام دینے میں مدد ملے گی۔
منافع خوری