سیشن ججوں کی براہ راست بھرتی کیلئے امتحانی شیڈول کا اعلان، ہائیکورٹ بار نے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا

سیشن ججوں کی براہ راست بھرتی کیلئے امتحانی شیڈول کا اعلان، ہائیکورٹ بار نے ...

  

لاہور(نامہ نگار)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد گریڈ 20 میں براہ راست ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی بھرتی کے لئے امتحانی شیڈول کا اعلان کردیاگیاہے،10 سال کی وکالت پریکٹس کے حامل امیدوار وکلاء امتحان کے لئے اہل قرار دیئے گئے ہیں،گریڈ 20 میں براہ راست ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے امتحانی پیپرز 6 جولائی سے 14 جولائی تک ہوں گے،امیدواروں کے لئے امتحانی وقت صبح 9 بجے سے 12 بجے تک مقرر کیا گیا ہے،امیدواروں کا پہلا پیپر کریمینل لاء ون 6جولائی،دوسرا پیپرکریمنل لاء ٹو 7 جولائی،تیسرا پیپر سول لاء ون 8جولائی، چوتھا پیپر سول لاء ٹو 9 جولائی،پانچواں پیپر آئین اور ہائی کورٹ رولز اینڈ آرڈر سے متعلق 10 جولائی،چھٹا پیپر انگلش 11جولائی،ساتواں پیپر ارٹو 13 جنوری اورامیدواروں کا آخری پیر جنرل نالج سے متعلق 14 جولائی کو ہوگا،امتحان میں حصہ لینے والے امیدواروں کے لئے لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں امتحانی سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔دریں اثنالاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ایڈیشنل سیشن ججوں کی براہ راست بھرتی کے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا، لاہورہائی کورٹ بار کے صدر طاہر نصر اللہ وڑائچ نے تظہیر تارڑ ایڈووکیٹ کی درخواست پر رجسٹرار لاہورہائیکورٹ کو خط بھجوا دیاہے۔خط میں کہا گیاہے کہ کورونا وائرس دنیا بھر میں لاکھوں اموات ہو چکیں۔ فیڈرل اور صوبائی پبلک سروس کمیشنز نے بھی ہر قسم کے امتحانات منسوخ کر رکھے ہیں۔موجودہ صورتحال میں ہائیکورٹ کا ایڈیشنل سیشن جج بھرتی امتحانات کا اعلان کرنا وکلاء کی کثیر تعداد کو خطرات میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔

بھرتی،امتحانات

مزید :

صفحہ آخر -