بداخلاقی کے قانون اور میڈیکل ایگزیمینیشن طریقہ کار میں ترمیم کیلئے دائر درخواست پر جواب طلب

بداخلاقی کے قانون اور میڈیکل ایگزیمینیشن طریقہ کار میں ترمیم کیلئے دائر ...

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ نے جنسی تشدد اور بداخلاقی کے قانون میں ترمیم کے لئے دائر درخواست پروفاقی حکومت اورآئی جی پنجاب سمیت مدعاعلیہان سے آئندہ تاریخ سماعت پرجواب طلب کر لیاہے،مس جسٹس عائشہ اے ملک نے مسلم لیگ (ن) کی ایم این اے شائستہ پرویز ملک کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ میڈیکولیگل سرجن اپنی رپورٹ میں متاثرہ فرد کے حوالے سے اکثر منفی کمنٹس دیتے ہیں،متاثرہ فرد کے خلاف منفی رپورٹ دینے پر فائدہ ملزمان کو ملتا ہے۔ میڈیکل ٹسٹ کا طریقہ کار فرسودہ اور غیر مناسب ہے،عدالت سے استدعاہے کہ بداخلاقی کے مقدمات کے ملزمان کے خلاف سخت قانون سازی کا حکم اورایسے واقعات کی روک تھام کے لئے بنائے گئے میڈیکل ایگزیمینیشن قانون میں ترمیم کابھی حکم دیاجائے۔

بد اخلاقی قانو

مزید :

صفحہ آخر -