کورونا سے چمڑا،آئرن سٹیل انڈسٹریز کی پیداوار94 فیصد تک گھٹ گئی، ادارہ شماریات

    کورونا سے چمڑا،آئرن سٹیل انڈسٹریز کی پیداوار94 فیصد تک گھٹ گئی، ادارہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)ملک کی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ایک ماہ کے دوران 32عشاریہ آٹھ فی صد کمی واقع ہوئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 41.89فیصد کمی ہوئی۔اپریل 2020 میں مارچ 2020 کی نسبت بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 32.85فیصد کمی ہوئی ہے۔اپریل 2020 میں اپریل 2019 کی نسبت آٹو موبائل سیکٹر کی پیداوار میں 96.94 فی صد کی بڑی کمی ہوئی۔اپریل 2020 میں سالانہ بنیادوں پر آئرن، سٹیل سیکٹر کی پیداوار 89فیصد گر گئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں الیکٹرونکس کی مصنوعات کی پیداوار میں 80.92 فیصد، چمڑے مصنوعات کی پیداوار میں 94.62 فیصد کمی ہوئی ہے۔جولائی تا اپریل میں آٹو موبیل سیکٹر کی پیداوار 41.90 فیصد، ادویات سازی کے شعبے کی پیداوار 5.31 فیصد، آئرن اور سٹیل سیکٹر کی پیداوار 15.68 فیصد گر گئی۔ پیٹرولیم سیکٹر کی پیداوار میں 21.15فی صد، کیمیکلز سیکٹر کی پیداوار میں 3.71فی صد اور الیکٹرانکس کی پیداوار میں 19.74فی صد کمی ہوئی۔ انجینئرنگ مصنوعات کی پیداوار میں 14.55فی صد کمی ہوئی۔ ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار میں 8.68فی صد، مشروبات شعبے کی پیداوار میں 4.13فی صد کمی ہوئی۔ جولائی تا اپریل فرٹیلائزر سیکٹر کی پیداوار میں 5.84 فی صد اضافہ ہوا ہے۔
پیداوار کمی

مزید :

صفحہ آخر -