بھارت نے کشمیریوں کی عصمت دری کو ہمیشہ ہتھیار بنایا، شیریں مزاری

  بھارت نے کشمیریوں کی عصمت دری کو ہمیشہ ہتھیار بنایا، شیریں مزاری

  

اسلام آباد (این این آئی)تنازعات میں جنسی تشدد کے خاتمے کا عالمی دن پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بھارتی ریاست عصمت دری کو مقبوضہ کشمیر میں جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی آئی ہے۔ جمعہ کو تنازعات میں جنسی تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر انہوں نے کہاکہ حکومتیں معاشرے سے اس خوفناک جرم کے خاتمے کے لئے کوشش کرتی ہیں لیکن جب حکومت خود جنسی تشدد کا استعمال پالیسی کے طور پر کرتی ہیں وہ قابل مذمت جس طرح قابض بھاتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرتی آئی ہے۔ وزیر انسانی حقوق نے کہاکہ 22فروری 1991ء کا واقعہ بھارتی فوج نے کونان اور پوش پورہ میں اجتماعی بداخلاقی کی تھی جو کہ اب عالمی سطح پر بھی ڈاکومنٹڈ ہے۔اب مودی کی ہندوتوا بالادستی کے لئے کوشاں حکومت بھی اس جرم کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

شیریں مزاری

مزید :

صفحہ آخر -